تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 10 مارچ، 2020

مجھے قتل کرنے اور میری عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ (ماروی سرمد)

مجھے قتل کرنے اور میری عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔  (ماروی سرمد)


مجھے قتل اور عصمت دری کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ سماجی کارکن ماروی سرمد کا مزید کہنا تھا میرا فون نمبر اور دیگر حساس معلومت کو سوشل میڈیا پر لیک کردیا ہے اور مجھے نام نہاد اسلامی اقدار کے محافظوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ میری عصمت دری کی جائیگی۔ یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے ماروی سرمد اور خلیل رحمٰن کے درمیان ہونے والے تلخ بحث سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

دوسری جانب خلیل رحمٰن نے ماروی سرمد سے معافی مانگنے سے انکار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اس طرح کے جملوں کا تبادلہ ہوا۔ مزید یہ کہ وہ اس پر معافی نہیں مانگیں۔ مزید وہ اس شرط پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں کہ ماروی سرمد پہلے معافی مانگیں تو وہ بھی معافی مانگیں چونکہ سنگین جملوں کے تبادلے کے دوران پہل ماروی سرمد نے کہ لہٰذا معافی بھی انہیں کو پہلے مانگنی ہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو