تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 11 مارچ، 2020

سعودی عرب میں انٹر پول حکام نے قندیل بلوچ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

سعودی عرب میں انٹر پول حکام نے قندیل بلوچ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔



ذرائع کے مطابق سعودی انٹر پول حکام نے قندیل بلوچ بلوچ کے قتل میں ملوث قندیل قندیل بلوچ کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد سعودی انٹر پول نے قندیل بلوچ کے بھائی کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں مقیم قندیل بلوچ کے بھائی مظفر نے قندیل بلوچ کے دوسرے بھائی وسیم کو قندیل بلوچ کے قتل پر اکسایا تھا۔ 
یاد رہے کہ 2016 میں سوشل میڈیا ماڈل قندیل بلو چ کو اس کے بھائی نے گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔
مجرم نے گرفتاری کے کچھ روز بعد ہی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اس پر بالکل نادم نہیں ہے۔ مزید اس کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز سے بہت تنگ تھا جس کے باعث اس نے اسے قتل کردیا۔
 اس کے تین ماہ بعد ہی پارلیمنٹ میں قانون بنایا گیا جس کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی سزا، سزائے موث قرار دی گئی تھی۔
اسی قانون کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ کے بھائی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

مینیو